Posts

تیل کا مقررہ ذخیرہ نہ رکھنے پر آئل کمپنیوں کو جرمانے

Image
‏اسلام آباد: تیل کا مقررہ ذخیرہ نہ رکھنے پر آئل کمپنیوں کو جرمانے،  اوگرا کا پوما انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 50 لاکھ روپے جرمانہ  ‏اوگرا کا شیل پاکستان کو تیل اسٹاک نہ رکھنے پر ایک کروڑ روپے جرمانہ، لائسنس شرائط کی خلاف ورزی پر ٹوٹل پارکو لمیٹڈ کو ایک کروڑ روپے جرمانہ، 5 آئل کمپنیوں کو مجموعی طور پر 3 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ‏گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کو 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، حیسکول پرائیویٹ لمیٹڈ کو 50 لاکھ روپے جرمانہ، تیل ذخیرہ نہ کرنے پر اٹک آئل کو 50 لاکھ روپے جرمانہ.

دولتالہ کے نواحی علاقوں کاک۔آہدی۔تراٹی۔ڈہونگ۔ودیگر دہہات قصبات میں گول چکر طوفان نے تباہی مچا دی

Image
 دولتالہ کے نواحی علاقوں کاک۔آہدی۔تراٹی۔ڈہونگ۔ودیگر دہہات قصبات میں گول چکر طوفان نے تباہی مچا دی۔بجلی کا نظام بری طرح متاثر۔متعدد دیواریں۔ اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔خاص کر موضع ڈہونگ میں 11000 مین لائن کے تین پول زمین بوس ہوگئے۔بجلی کی تاریں مکان کے چھتوں پر پڑی ہیں.کافی تعداد میں درخت اور دیواریں بھی گر گئی۔واپڈا احکام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر بجلی بحال کی جائے۔بجلی کے متاثر ہونے سے سب کام  ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔

عوام نے احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے

Image
عوام نے احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے: وزیراعظم عمران خان اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں۔ اگر احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے۔ ملک میں جولائی ، اگست میں کورونا کیسز عروج پر ہونگے۔ کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور کہہ رہے ہیں کہ یہ فلو ہے، اس لیے ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے، میں سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ اس عمل سے ہم سب کی زندگی مشکل میں ڈال رہے ہیں۔ ماسک ضرور پہنیں۔ ماسک کی وجہ سے 50 فیصد بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔  عمران خان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کورونا کنٹرول میں رہے تاکہ ہسپتالوں پر دباؤ نہ پڑے۔ ساری دنیا نے لاک ڈاؤن کھول دیا ہے، لاک ڈاؤن کے اثرات معیشت پرپڑتے ہیں، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دارطبقہ سب سے زیادہ متاثرہوا، لوگوں کےگھروں میں بھوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب وائرس ختم نہیں ہوگا، لاک ڈاؤن کرکے وائرس کے پھیلاؤکوکم کرنا ہے۔ اگر احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے، صرف احتیاط سے مشکل ...

سپریم کورٹ نے ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا حکم واپس لے لیا

Image
سپریم کورٹ نے ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا حکم واپس لے لیا سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہفتے اور اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا حکم واپس لے لیا۔ کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے تاحال کورونا سے تحفظ کے لیے قانون سازی نہیں کی، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ صوبوں کی جانب سے قانون سازی کی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قومی سطح پر بھی کورونا سے تحفظ کے لیے کوئی قانون سازی ہونی چاہیے، قومی سطح پر قانون سازی کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ملک کے تمام ادارےکام کر سکتے ہیں تو پارلیمنٹ کیوں نہیں کر سکتی؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نہیں معلوم کورونا مریضوں کی تعداد کہاں جا کر رکے گی۔ *پریس کانفرنسوں کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ نہیں ہوگا: چیف جسٹس* انھوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کسی صوبے میں تفریق نہیں کرتا اور لوگوں کو مار رہا ہے، وفاقی حکومت کو اس معاملے پر لیڈ کرنا چاہیے، وفاقی حکومت کورونا ...

اس ایچ او تھانہ گوجرخان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

Image
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق اس ایچ او تھانہ  گوجرخان محمد عمران عباس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق  کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوۓ  راولپنڈی پولیس کے مزید چار افسران کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جن میں اے ایس پی نیوٹاون عمران خان۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر حسن ۔ڈی ایس پی سٹی سرکل اثر علی اور ایس ایچ او گوجر خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انہیں ان کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا.  اورتمام افسران تک علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.  محمد عمران عباس روزِ اوّل سے کورونا کے خلاف صف اول میں شامل رہےہیں۔ خدا تمام پولیس افسران کو جلد صحت کاملہ سے نوازے۔