لاہور اقبال ٹاؤن فیملی پارک میں غبارے بیچنے والے معصوم بچے پر کتا چھوڑنے والا درندہ گرفتار کر لیا گیا، یاد رہے غربت اور اس ملک کے انصاف کے نظام کے باعث بچے کے باپ نے کسی بھی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن پولیس نے اس افسوسناک واقعہ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بچے کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی فراہمی کے بعد گھر منتقل کر دیا ہے۔
عوام نے احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے: وزیراعظم عمران خان اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں۔ اگر احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے۔ ملک میں جولائی ، اگست میں کورونا کیسز عروج پر ہونگے۔ کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور کہہ رہے ہیں کہ یہ فلو ہے، اس لیے ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے، میں سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ اس عمل سے ہم سب کی زندگی مشکل میں ڈال رہے ہیں۔ ماسک ضرور پہنیں۔ ماسک کی وجہ سے 50 فیصد بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کورونا کنٹرول میں رہے تاکہ ہسپتالوں پر دباؤ نہ پڑے۔ ساری دنیا نے لاک ڈاؤن کھول دیا ہے، لاک ڈاؤن کے اثرات معیشت پرپڑتے ہیں، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دارطبقہ سب سے زیادہ متاثرہوا، لوگوں کےگھروں میں بھوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب وائرس ختم نہیں ہوگا، لاک ڈاؤن کرکے وائرس کے پھیلاؤکوکم کرنا ہے۔ اگر احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے، صرف احتیاط سے مشکل ...
Comments
Post a Comment