تھانہ جاتلی پر بیلف کا چھاپہ غیر قانونی طور پر حراست 2افراد بازیاب

تھانہ جاتلی پر بیلف کا چھاپہ غیر قانونی طور پر حراست 2
افراد بازیاب

دولتالہ(نامہ نگار)محمد ادریس ولد لال خان محمد اویس ولد محمد ادریس تھانہ جاتلی کے قفل شدہ کمروں سے غیر قانونی طور پر زیر حراست بازیاب ایس ایچ اور تفتیشی افسر کے خلاف انکوائرری کے لیے معاملہ ڈی پی او کو بھجوا دیا گیاتفصیلات کے مطابق چیچی چوہان کے رہائشی محمد سفیر نے ایڈیشنل سیشن جج کو درخواست جمع کرائی کہ میرے ماموں اور کزن کو تھانہ جاتلی کے ایس ایچ او نے غیر قانونی طور پر 31 مئی سے 3 جون تک تھانہ میں بند کر رکھا ہے جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے بازیابی کا حکم دے دیا جس پر بطور بیلف راجہ محمد عمران اورمحمد یاسر بحکم عدالت تھانہ جاتلی جا کر قفل شدہ کمروں سے دونوں افراد کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کر دیا عدالت نے ایس ایچ او اور تفتیشی کو بمعہ ریکارڈ طلب کر لیاریکارڈ ملاحظہ کرنے پر تھانہ جاتلی کے روزنامچہ میں غیر قانونی زیر حراست افراد کا اندراج نہ پایا گیاعدالت نے ایس ایچ او تھانہ جاتلی مرزا عارف اور تفتیشی مبشر کے خلاف غیر قانونی حبس بے جا میں رکھنے پر اور ان پر تشدد کرنے پر ڈی پی او کو فوری انکوائرری کا حکم دے دیا 

Comments

Popular posts from this blog

بچے پر کتا چھوڑنے والا درندہ گرفتار

عوام نے احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے