گوجرخان میں کرونا سے مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے

گوجرخان میں کرونا سے مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔تعداد 17 ہوگئی 

 تحصیل گوجرخان میں کرونا کے وار جاری کرونا وائرس سے مزید دو اموات ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی تفصیلات کے مطابق یوسی اسلام پورہ موضع پنڈوڑی میال کا رہاشی 50سالہ قاضی شکیل اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر گزشتہ روز موت کے منہ میں چلا گیا جس کی تدفین گزشتہ شب کرونا پروٹوکول کے ساتھ آبائی علاقے میں کی گئی جبکہ جاں بحق  ہونے والے دوسرے شخص کا تعلق دولتالہ سے ہے 32سالہ خضر محمود بھی رونا کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلا گیا تحصیل گوجرخان  میں ان دو اموات سے اب تک کرونا کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17ہوگئی ہے

Comments

Popular posts from this blog

بچے پر کتا چھوڑنے والا درندہ گرفتار

عوام نے احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے