کرونا اور ہم
کرونا اور ہم...
کرونا وبا ایک حقیقت ہے اور اب ملک پاکستان میں بدقسمتی سے دیہی علاقوں تک بھی پھیل چکا ہے مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ ہم اس بیماری کو پہلے مزاق سمجھتے رہے اب جب یہ وبا دیہات وقصبات تک پھیل رہی ہے اور اس سے متاثرہ افراد اب خوف زدہ ہونے کے بجاے پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ فلاں کو کرونا بیماری نہیں تھی لوگ ویسے ہی الزام تراشیاں کررہے ہیں جس سے عوام کے اندر کنفوژن پیدا ہورہی ہے جو کی ایک جرم ہے عوام پہلے ہی احتیاط نہیں کررہے اس کنفوژن سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ایسے تمام افراد یا خاندان جو کرونا سے متاثر ہوچکے اور ان میں اکثر لوگ صحت یاب بھی ہوچکے ہیں ان سے کسی کی کوئی دشمنی نہیں بلکہ کرونا ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس وبا کو سمجھنے کی ضرورت ہے متاثرہ افراد اس بیماری کو طعنہ یا گالی سمجھ کر لوگوں سے دست وگریبان ہونے کے بجایے اس حقیقت کو تسلیم کیا جاے تاکہ دیگر لوگ بھی اس سے محفوظ رہ سکیں یہ وبا خطرے ناک ضرور ہے مگر ہارٹ اٹیک،کینسر،شوگر کی طرح ایک بیماری ہے اس سے شرم نہیں محسوس کرنی چائے نہ ہی شریکا کرنا چائے . لوگوں کو اس وبا سے اگاہ کرنے اس سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے یہ ایک عالمی وبا ہے اور احتیاط ہی بہتر علاج ہے

Comments
Post a Comment