Posts

Showing posts from June, 2020

تیل کا مقررہ ذخیرہ نہ رکھنے پر آئل کمپنیوں کو جرمانے

Image
‏اسلام آباد: تیل کا مقررہ ذخیرہ نہ رکھنے پر آئل کمپنیوں کو جرمانے،  اوگرا کا پوما انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 50 لاکھ روپے جرمانہ  ‏اوگرا کا شیل پاکستان کو تیل اسٹاک نہ رکھنے پر ایک کروڑ روپے جرمانہ، لائسنس شرائط کی خلاف ورزی پر ٹوٹل پارکو لمیٹڈ کو ایک کروڑ روپے جرمانہ، 5 آئل کمپنیوں کو مجموعی طور پر 3 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ‏گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کو 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، حیسکول پرائیویٹ لمیٹڈ کو 50 لاکھ روپے جرمانہ، تیل ذخیرہ نہ کرنے پر اٹک آئل کو 50 لاکھ روپے جرمانہ.

دولتالہ کے نواحی علاقوں کاک۔آہدی۔تراٹی۔ڈہونگ۔ودیگر دہہات قصبات میں گول چکر طوفان نے تباہی مچا دی

Image
 دولتالہ کے نواحی علاقوں کاک۔آہدی۔تراٹی۔ڈہونگ۔ودیگر دہہات قصبات میں گول چکر طوفان نے تباہی مچا دی۔بجلی کا نظام بری طرح متاثر۔متعدد دیواریں۔ اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔خاص کر موضع ڈہونگ میں 11000 مین لائن کے تین پول زمین بوس ہوگئے۔بجلی کی تاریں مکان کے چھتوں پر پڑی ہیں.کافی تعداد میں درخت اور دیواریں بھی گر گئی۔واپڈا احکام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر بجلی بحال کی جائے۔بجلی کے متاثر ہونے سے سب کام  ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔

عوام نے احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے

Image
عوام نے احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے: وزیراعظم عمران خان اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں۔ اگر احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے۔ ملک میں جولائی ، اگست میں کورونا کیسز عروج پر ہونگے۔ کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور کہہ رہے ہیں کہ یہ فلو ہے، اس لیے ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے، میں سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ اس عمل سے ہم سب کی زندگی مشکل میں ڈال رہے ہیں۔ ماسک ضرور پہنیں۔ ماسک کی وجہ سے 50 فیصد بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔  عمران خان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کورونا کنٹرول میں رہے تاکہ ہسپتالوں پر دباؤ نہ پڑے۔ ساری دنیا نے لاک ڈاؤن کھول دیا ہے، لاک ڈاؤن کے اثرات معیشت پرپڑتے ہیں، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دارطبقہ سب سے زیادہ متاثرہوا، لوگوں کےگھروں میں بھوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب وائرس ختم نہیں ہوگا، لاک ڈاؤن کرکے وائرس کے پھیلاؤکوکم کرنا ہے۔ اگر احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے، صرف احتیاط سے مشکل ...

سپریم کورٹ نے ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا حکم واپس لے لیا

Image
سپریم کورٹ نے ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا حکم واپس لے لیا سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہفتے اور اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا حکم واپس لے لیا۔ کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے تاحال کورونا سے تحفظ کے لیے قانون سازی نہیں کی، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ صوبوں کی جانب سے قانون سازی کی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قومی سطح پر بھی کورونا سے تحفظ کے لیے کوئی قانون سازی ہونی چاہیے، قومی سطح پر قانون سازی کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ملک کے تمام ادارےکام کر سکتے ہیں تو پارلیمنٹ کیوں نہیں کر سکتی؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نہیں معلوم کورونا مریضوں کی تعداد کہاں جا کر رکے گی۔ *پریس کانفرنسوں کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ نہیں ہوگا: چیف جسٹس* انھوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کسی صوبے میں تفریق نہیں کرتا اور لوگوں کو مار رہا ہے، وفاقی حکومت کو اس معاملے پر لیڈ کرنا چاہیے، وفاقی حکومت کورونا ...

اس ایچ او تھانہ گوجرخان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

Image
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق اس ایچ او تھانہ  گوجرخان محمد عمران عباس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق  کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوۓ  راولپنڈی پولیس کے مزید چار افسران کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جن میں اے ایس پی نیوٹاون عمران خان۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہر حسن ۔ڈی ایس پی سٹی سرکل اثر علی اور ایس ایچ او گوجر خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انہیں ان کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا.  اورتمام افسران تک علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.  محمد عمران عباس روزِ اوّل سے کورونا کے خلاف صف اول میں شامل رہےہیں۔ خدا تمام پولیس افسران کو جلد صحت کاملہ سے نوازے۔

کورونا وائرس تازہ ترین اپ ڈیٹ 07/06/2020

Image
کورونا وائرس تازہ ترین اپ ڈیٹ دنیا  کل متاثرین=7,028,578 فعال کیسز=3,189,576 صحت یاب افراد=3,435,919 کل اموات=403,083 پاکستان  کل متاثرین=101,173 فعال کیسز=65,073 صحت یاب افراد=34,068 کل اموات=2,032 سندھ کل متاثرین=38,108 فعال کیسز=18,682 صحت یاب افراد=18,776 کل اموات=650 پنجاب کل متاثرین=37,090 فعال کیسز=28,298 صحت یاب افراد=8,109 کل اموات=683 بلوچستان کل متاثرین=6,221 فعال کیسز=3,992 صحت یاب افراد=2,175 کل اموات=54 خیبرپختونخوا کل متاثرین=13,487 فعال کیسز=9,370 صحت یاب افراد=3,542 کل اموات=575 گلگت بلتستان کل متاثرین=927 فعال کیسز=341 صحت یاب افراد=573 کل اموات=13 *وفاقی دارالحکومت* کل متاثرین=4,979 فعال کیسز=4,227 صحت یاب افراد=703 کل اموات=49 *آزاد کشمیر* کل متاثرین=361 فعال کیسز=163 صحت یاب افراد=190 کل اموات=8

کوئٹہ سے کراچی جانے والے بس خوفناک ایکسیڈنٹ کا شکار

Image
افسوس ناک خبر کوئٹہ سے کراچی جانے والے بس خوفناک ایکسیڈنٹ کا شکار، بس میں سوار 47 افراد جھلس کر موقع پر سوار تمام مسافر شہید

سستا تیل عوام کیلئے اذیت بن گیا،

Image
سستا تیل عوام کیلئے اذیت بن گیا، پٹرول کی قلت میں مزید اضافہ، شہری خوار پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی قلت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ پٹرول کے حصول کے لئے شہری خوار ہوتے رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے مہنگا پٹرول عوام ہی خریدتی ہے لیکن آج پٹرول سستا ہوا تو پٹرول کی قلت ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قلت سے شہری پریشان ہیں، سستا تیل عوام کے لئے اذیت بن گیا۔ یکم جون سے نرخوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قلت تا حال برقرارہے۔ شہری پٹرول کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔لاہور میں پرائیویٹ کمپنیوں کی ملکیت 220 پٹرول پمپس میں سے بیشتر پر پٹرول نایاب ہے۔ تاہم سرکاری آئل کمپنی کے پمپس پر پٹرول دستیاب ہے۔ جن پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں شہریوں کی طویل قطاریں دکھائی دیتی ہیں۔ادھر فیصل آباد کے پمپ مالکان نے بیشتر پٹرول پمپس کو سپلائی نہ ملنے کا بہانا بنا کر مکمل طور پر بند کررکھا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے اوگرا کی نااہلی کے باعث عوام خوار ہو رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان معاملے کا نوٹس لیں۔دریں اثناء قصور میں بھی پٹرول کی قلت برقرار ہے۔ سپلائی میں کمی کے بعد شہری پٹرول کے حصول میں خوار ہو رہے ہیں۔شہریوں نے شکوہ ...

شادی کا قانون

Image
شادی کا قانون شادی کا قانون عثمانی خلافت میں عائلی قوانین اور خاص کر شادی کا قانون بہت زبردست تھا۔ اکتوبر 1922 میں جس قانون کا اجرا کیا گیا اس کی چند شقیں نظر سے گزری جس کا خلاصہ پیش خدمت ہے: 1 ۔ شادی کی عمر 18 سال ہے، 25 سال کی عمر تک جس نے شادی نہیں کی ریاست اس کو شادی پر مجبور کرے گی۔ 2 ۔ جو شخص کسی بیماری کا بہانہ کر کے 25 سال کے بعد بھی شادی نہ کرے تو ریاست اس کا میڈیکل چیک اپ کرے گی اگر قابل علاج بیماری ہو تو اس کا علاج کیا جائے گا اگر ناقابل علاج ہو تب اس کا عذر قبول کیا جائے گا۔ 3 ۔ بغیر کسی عذر کے جو شخص 25 سال کی عمر کے بعد بھی شادی نہ کرے تو اس کو اپنے آمدن کا 25 ٪ ریاست کو دینا ہو گا جس کو ان لوگوں پر خرچ کیا جائے گا جو شادی تو کرنا چاہتے ہیں مگر پیسوں کی ضرورت ہے۔ 4 ۔ جو بھی شخص 25 سال کی عمر کے بعد بھی غیر شادی شدہ ہو وہ کسی بھی سرکاری ملازمت کے لیے نااہل ہو گا اگر پہلے سے ملازم ہو برطرف کیا جائے گا۔ 5 ۔ ہر وہ شخص جس کی عمر 50 سال سے اوپر ہو اور وہ صحتمند اور تندرست ہواور ایک ہی شادی کی ہواور مالی لحاظ سے بھی دوسری شادی کے قابل ہو تو اس کو دوسری شادی کی ذمہ داری دی جائے گ...

پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے جارج فلائیڈ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

Image
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جارج فلائیٹ کورونا وائرس سے متاثر تھا اور اُس کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی۔ ہینپین کاؤنٹی میڈیکل کی جانب سے جاری 20 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں جارج فلائیڈ کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک کو قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے یہ رپورٹ اہل خانہ کی اجازت کے بعد شائع کی جس میں بتایا گیا ہے کہ جارج کو جب پولیس اہلکاروں نے روکا اور مارپیٹ شروع کی تو اُسی دوران اُسے ہارٹ اٹیک ہوا اور پھر 25 مئی کو اُس کی موت ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلائیڈ نے کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ تین اپریل کو سامنے آئی، رپورٹ کے مطابق فلائیڈ کورونا کا شکار تھا البتہ اُسے کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی۔ ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جارج کے پھیپھڑے صحت مند ضرور تھے مگر اُس کے دل کی شریانوں میں مسئلہ تھا۔ دوسری جانب امریکا کے شہر منی سوٹا کے اٹارنی جنرل کیتھ ایلیسن نے بدھ کے روز قتل کا مقدمہ درج کر کے جائے وقوعہ پر موجود تین اہلکاروں و افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر موجود تین دیگر افسرا...

بچے پر کتا چھوڑنے والا درندہ گرفتار

Image
لاہور اقبال ٹاؤن فیملی پارک میں غبارے بیچنے والے معصوم  بچے پر کتا چھوڑنے والا درندہ گرفتار کر لیا گیا، یاد رہے غربت اور اس ملک کے انصاف کے نظام کے باعث بچے کے باپ نے کسی بھی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن پولیس نے اس افسوسناک واقعہ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بچے کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی فراہمی کے بعد گھر منتقل کر دیا ہے۔

ڈاکٹر سرمد کیانی کو ایم ایس سول ہسپتال گوجرخان تعینات کردیا گیا۔

Image
گوجرخان۔ ڈاکٹر سرمد کیانی کو ایم ایس سول ہسپتال گوجرخان تعینات کردیا گیا۔  ڈاکٹر سرمد کیانی کو سابق ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق کی  معطلی کے بعد ایم ایس تعینات کیا گیا ہے

کرونا اور ہم

Image
کرونا اور ہم... کرونا وبا ایک حقیقت ہے اور اب ملک پاکستان میں بدقسمتی سے دیہی علاقوں تک بھی پھیل چکا ہے مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ ہم اس بیماری کو پہلے مزاق سمجھتے رہے اب جب یہ وبا دیہات وقصبات تک پھیل رہی ہے اور اس سے متاثرہ افراد اب خوف زدہ ہونے کے بجاے پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ فلاں کو کرونا بیماری نہیں تھی لوگ ویسے ہی الزام تراشیاں کررہے ہیں جس سے عوام کے اندر کنفوژن پیدا ہورہی ہے جو کی ایک جرم ہے عوام پہلے ہی احتیاط نہیں کررہے اس کنفوژن سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ایسے تمام افراد یا خاندان جو کرونا سے متاثر ہوچکے اور ان میں اکثر لوگ صحت یاب بھی ہوچکے ہیں ان سے کسی کی کوئی دشمنی نہیں بلکہ کرونا ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس وبا کو سمجھنے کی ضرورت ہے متاثرہ افراد اس بیماری کو طعنہ یا گالی سمجھ کر لوگوں سے دست وگریبان ہونے کے بجایے اس حقیقت کو تسلیم کیا جاے تاکہ دیگر لوگ بھی اس سے محفوظ رہ سکیں یہ وبا خطرے ناک ضرور ہے مگر ہارٹ اٹیک،کینسر،شوگر کی طرح ایک بیماری ہے اس سے شرم نہیں محسوس کرنی چائے نہ ہی شریکا کرنا چائے . لوگوں کو اس وبا سے اگاہ کرنے اس سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے یہ ایک عالمی وبا...

ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی بڑی مارکیٹیں بند کرنیکا فیصلہ

Image
ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی بڑی مارکیٹیں بند کرنیکا فیصلہ لاہور: ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی بڑی مارکیٹس بند کرنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا۔  چیف سیکرٹری پنجاب نے این سی او سی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا غیر ذمہ داری موت کا سبب بن رہی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی کوروونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ پنجاب کی بڑی مارکیٹیں این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں بند کی جائیں گی، انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو پابند بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ ادھر چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت کیمپ آفس میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا اب معافی کا وقت ختم ہوگیا، سب افسران فیلڈ میں نکلیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے حکم دیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب دکانوں اور بازاروں کو فوری بند کر دیا جائے، ...

پاکستان کرونا کے 4688 ریکارڈ کیسز، تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی

Image
کورونا کے 4688 ریکارڈ کیسز، تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی، 30 ہزار 128 صحت یاب لاہور: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 82 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 770 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 31 ہزار 104، سندھ میں 32 ہزار 910، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 373، بلوچستان میں 5 ہزار 224، گلگت بلتستان میں 824، اسلام آباد میں 3 ہزار 544 جبکہ آزاد کشمیر میں 285 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 511 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 167 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 30 ہزار 128 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 82 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 770 ہوگئی۔ سندھ میں 555، پنجاب میں 607، خیبر پختونخوا میں 500، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 51 اور اسلام آ...

پیمرا نے قادیانیوں کے تمام ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کردی

Image
پیمرا نے قادیانیوں کے تمام ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کردی نوٹیفکیشن جاری

گوجرخان میں کرونا سے مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے

Image
گوجرخان میں کرونا سے مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔تعداد 17 ہوگئی   تحصیل گوجرخان میں کرونا کے وار جاری کرونا وائرس سے مزید دو اموات ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی تفصیلات کے مطابق یوسی اسلام پورہ موضع پنڈوڑی میال کا رہاشی 50سالہ قاضی شکیل اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر گزشتہ روز موت کے منہ میں چلا گیا جس کی تدفین گزشتہ شب کرونا پروٹوکول کے ساتھ آبائی علاقے میں کی گئی جبکہ جاں بحق  ہونے والے دوسرے شخص کا تعلق دولتالہ سے ہے 32سالہ خضر محمود بھی رونا کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلا گیا تحصیل گوجرخان  میں ان دو اموات سے اب تک کرونا کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17ہوگئی ہے

تھانہ جاتلی پر بیلف کا چھاپہ غیر قانونی طور پر حراست 2افراد بازیاب

Image
تھانہ جاتلی پر بیلف کا چھاپہ غیر قانونی طور پر حراست 2 افراد بازیاب دولتالہ(نامہ نگار)محمد ادریس ولد لال خان محمد اویس ولد محمد ادریس تھانہ جاتلی کے قفل شدہ کمروں سے غیر قانونی طور پر زیر حراست بازیاب ایس ایچ اور تفتیشی افسر کے خلاف انکوائرری کے لیے معاملہ ڈی پی او کو بھجوا دیا گیاتفصیلات کے مطابق چیچی چوہان کے رہائشی محمد سفیر نے ایڈیشنل سیشن جج کو درخواست جمع کرائی کہ میرے ماموں اور کزن کو تھانہ جاتلی کے ایس ایچ او نے غیر قانونی طور پر 31 مئی سے 3 جون تک تھانہ میں بند کر رکھا ہے جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے بازیابی کا حکم دے دیا جس پر بطور بیلف راجہ محمد عمران اورمحمد یاسر بحکم عدالت تھانہ جاتلی جا کر قفل شدہ کمروں سے دونوں افراد کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کر دیا عدالت نے ایس ایچ او اور تفتیشی کو بمعہ ریکارڈ طلب کر لیاریکارڈ ملاحظہ کرنے پر تھانہ جاتلی کے روزنامچہ میں غیر قانونی زیر حراست افراد کا اندراج نہ پایا گیاعدالت نے ایس ایچ او تھانہ جاتلی مرزا عارف اور تفتیشی مبشر کے خلاف غیر قانونی حبس بے جا میں رکھنے پر اور ان پر تشدد کرنے پر ڈی پی او کو فوری انکوائرری ...

سابق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرخان راجہ ظہور منظور کا کارنامہ

Image
سابق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرخان راجہ ظہور منظور کا کارنامہ سابق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرخان راجہ ظہور منظور کا کارنامہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کرپٹ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عمر کو ہتھکڑیاں لگوا دیں۔۔۔۔  گوجر خان(  عبدالباسط      ) ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کا ایم ایس رشوت لیتے ہوئے گرفتار، ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق خان نے انجمن بہبود مریضاں کے زکوٰۃ والی رقم کے چیک  پر دستخط کرنے کے لئے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی،انجمن نے محکمہ انٹی کرپشن راولپنڈی کو اطلاع دے دی جنھوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر فاروق خان کو گرفتار کر لیا بار ایسوسی ایشن گوجر خان کے سابق صدر اور معروف قانون دان راجہ ظہور منظور نے کرپٹ ایم ایس کی گرفتاری میں بنیادی کردار ادا کیا اس ضمن میں انھوں نے نوائے وقت کو بتایا کہ اس سے قبل جب بھی انجمن بہبودی مریضاں کا چیک آتا تو یہ ایم ایس صرف دستخط کرنے کے عوض رقم طلب کرتا تھا لیکن اس بار ایم ایس نے صاف جواب دے دیا کہ پچاس ہزار پہلے دو گے تب دستخط کروں گا راجہ ظہور منظور ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد انھوں نے انجمن  بہبود مریضاں کے ذمہ داران ...

ایم ایس سول ہسپتال گوجرخان گرفتار

Image
ایم ایس سول ہسپتال گوجرخان گرفتار   گوجر خان بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے سابق صدر راجہ ظہور منظور نے انجمن بہبودی مریضاں کے عہدے داروں سے چیک پاس کرانے کے لئے 50 ہزار روپے رشوت لینے پر سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق کو محکمہ اینٹی کرپشن کے ذریعے رنگے ہاتھوں گرفتار کرا دیا ۔ایم ایس کی گرفتاری راولپنڈی میں عمل میں لائی گئی